بین الاقوامی
کراچی وار قبرستان میں یومِ یادگاری کی تقریب امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سمیت سفارتی برادری کی شرکت

کراچی ( آصف اقبال ) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی وار قبرستان میں منعقدہ سالانہ یومِ یادگاری کی تقریب میں سفارتی برادری کے ارکان کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام کامن ویلتھ ایکس سروسز ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔اس سال 11 نومبر 1918ء کے جنگ بندی معاہدے کو 108 برس مکمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پہلی عالمی جنگ کے دوران جاری لڑائی کا اختتام ہوا تھا۔اس موقع پر دونوں عالمی جنگوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ان بہادر سپاہیوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اتحادی ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔








