Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کے قریبی مشیر اور موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ اسٹیفن ملر بطور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اسٹیفن ملر معاملات کو سمجھتے ہیں وہ بہترین کام کریں گے، ٹرمپ نے بتایا کہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوزی وائلز سیاسی ٹیم میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریپبلکن پارٹی کو حالیہ وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑا۔انتخابات سے قبل امریکی میڈیا میں ایسی اطلاعات سامنے آتی رہی تھیں کہ ٹرمپ بعض مشیروں اور ریپبلکن جماعت کی انتخابی حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button