پنجاب میں غفلت برداشت نہیں مریم نواز کا ڈپٹی کمشنرز کو سخت حکم

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن منصوبوں میں تاخیر اور ناقص معیار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر سو فیصد کنٹرول کا حکم دے دیا اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو غفلت پر وارننگ بھی جاری کر دی گئی ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن منصوبوں میں پائیداری، معیار اور خوبصورتی یقینی بنانے، فوارے اور دیگر واٹر فیچرز شامل کرنے کی ہدایت کی مری، گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور چکوال جہلم لیہ اور ساہیوال کی کارکردگی کو سراہا گیا وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے روزانہ ہسپتالوں کے دورے کرنے کا حکم دیا۔ سٹریٹ لائٹس فعال رکھنے، مین ہولز کور کرنے، سڑکوں کی صفائی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور گرین بس شیڈز کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی مریم نواز شریف نے پنجاب کو تجاوزات سے پاک کرنے وال چاکنگ غیر ضروری بینرز اور پوسٹرز ہٹانے اور آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا کھلے پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے پر پہلے وارننگ دوسری مرتبہ بھاری جرمانہ اور تیسری خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرنے پر اتفاق کیا گیاانہوں نے کہا کہ لین مارکنگ، خوبصورت عمارتیں اور صاف ستھری سڑکیں اچھے شہر کی پہچان ہیں، انتظامیہ کی لاپرواہی سے میری ساکھ پر حرف آتا ہے وزیراعلیٰ نے ہر ضلع کے لیے ڈسٹرکٹ اکنامک پلان تیار کرنے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے بیوٹیفکیشن منصوبوں پرائس کنٹرول ستھرا پنجاب، ہسپتالوں، سکولوں اور عوامی سہولیات سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ شعیب مرزا نے اجلاس میں ضلعی کارکردگی سے متعلق کے پی آئی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی پر افسران کو شاباش جبکہ ناقص کارکردگی پر متعلقہ حکام کو وارننگ دی۔








