Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

یورپ میں سائبر حملے، آئرلینڈ اور بیلجیم کے 28 سپر اسٹورز کے کولنگ سسٹم ناکارہ

مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور بیلجیم کے 15 اسٹورز کے کولنگ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد وہاں خوراک کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات متاثر ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں بعض فریزرز کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اس صورت حال پر یورپی حکام نے خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی سپرمارکیٹس کے فریج ہیک کیے جانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔ اسی نوعیت کے سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سپرمارکیٹس اور فوڈ کمپنیوں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔حالیہ واقعات نے خوراک کی ترسیل اور ذخیرہ کرنے کے نظام پر سائبر حملوں کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button