بین الاقوامی
عالمی رہنماؤں کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کی مذمت

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور آسٹریلوی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے کہا کہ سیاسی تشدد مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر حملے میں صدر ٹرمپ اور مہمان محفوظ ہیں۔آسٹریلوی وزیر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول سمیت وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے تمام شرکاء محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔اسی طرح امریکی صدر پر حملے کی کوشش پر یورپی یونین نے بھی مذمت کی۔ یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ کے محفوظ ہونے پر اطمینان ہے، سیاسی تشدد کو سختی سے مسترد کیا جانا چاہیے۔



