Select Language
بین الاقوامی

گریٹر اسرائیل منصوبہ، صیہونی فوج نے شام کی حدود میں عارضی چوکیاں قائم کرلیں

اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام میں قنیطرہ نامی دیہی علاقوں میں دو علاقوں پر چھاپہ مار کر عارضی چوکیاں قائم کرلی ہیں اور مقامی شہریوں کی تلاشی لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی خبررساں ایجنسی صنعا نے کہا ہے کہ تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک اسرائیلی قابض فوج نے شمالی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں الکسرات روڈ کے ساتھ پیش قدمی کی اور ایک عارضی چوکی قائم کرلی ہے۔بعدازاں جبتہ الخشاب کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے شامی راہگیروں کی تلاشی بھی لی۔ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز شمالی قنیطرہ کے گاؤں المشرفا میں بھی داخل ہوئیں۔ جہاں انہوں نے ایک اور عارضی چوکی قائم کی، شہریوں کی تلاشی لی اور پھر علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔علاقے میں جاری خلاف ورزیوں کے درمیان دراندازی پر شامی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button