Select Language
بین الاقوامی
Trending

جنگ کا رخ آبنائے ہرمز کی طرف مڑ گیا،امن مذاکرات لا حاصل

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے نئے جنگی منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پینٹاگون اس وقت متعدد عسکری آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے، جن کا مقصد خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا جواب دینا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبوں میں ایک اہم آپشن ایسا بھی شامل ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز، جنوبی خلیج عرب اور خلیج عمان کے اطراف ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان ممکنہ حملوں کا ہدف ایسے اثاثے ہوں گے جو ایران کو اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اہداف میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی تیز رفتار حملہ آور کشتیاں اور وہ جہاز شامل ہو سکتے ہیں جو بارودی سرنگیں بچھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button