Select Language
بین الاقوامی
Trending

امریکہ سپین کو ایران جنگ میں ساتھ نہ دینےپر سزا دے گا

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ پینٹاگون اسپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل میں امریکا کے نیٹو اتحادیوں کو سزا دینے کے آپشنز پر بات کی گئی ہے جس میں اسپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے کا بھی ذکر شامل ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ سزاؤں کے آپشنز کی وجہ نیٹو کا ایران جنگ میں امریکی کارروائیوں کی حمایت نہ کرنا ہے۔ ای میل میں اسپین سے امریکی فوجی معاہدے کو معطل کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ای میل کی وضاحت کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ نیٹو مخالف پالیسی کے اختیارات کو ایک نوٹ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس میں کچھ اتحادیوں کی جانب سے امریکا کو ایران جنگ کے لیے رسائی اور فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینا بھی شامل ہے۔عہدیدار نے کہا کہ ای میل میں نیٹو رُکن ممالک میں سے ’مشکل‘ ممالک جو نیٹو کے اہم عہدوں پر ہیں، سے معاہدے معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button