Select Language
بین الاقوامی

میکسیکو کے تاریخی اہرام پر فائرنگ، حملے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

میکسیکو کے تاریخی مقام میں واقع ’پیرامڈ آف دی مون‘ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی۔حکام کے مطابق 27 سالہ ملزم ہولیو سیزر نے اکیلے ہی اس حملے کی منصوبہ بندی کی اور اسے انجام دیا۔ حملے کے بعد پولیس کے ساتھ مختصر مقابلے کے دوران اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔واقعے میں ایک کینیڈین خاتون ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔ یہ مقام سیاحوں کے لیے انتہائی مشہور ہے اور فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سے ایک پستول، بڑی تعداد میں کارتوس، ایک چاقو اور ایسے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں جن میں پرتشدد واقعات کا حوالہ موجود تھا۔تحقیقات کے مطابق ان دستاویزات میں کولمبیا ہائی اسکول قتل عام جیسے واقعات کا ذکر بھی شامل تھا، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور بیرونِ ملک پیش آنے والے واقعات سے متاثر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button