0

لندن میراتھون، 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت، کینیا کے ایتھلیٹس نے میدان مارلیا

لندن میں 44 ویں سالانہ میراتھون کا انعقاد ہوا جس میں 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میراتھون میں مرد و خواتین ایلیٹ کے مقابلے کینیا کے ایتھلیٹس نے جیت لیے۔ مردوں کے ایتھلیٹ مقابلوں میں چوتھے نمبر پر محمد نامی ایتھلیٹ آئے۔ ایتھلیٹ محمد نے 26.2 میل کا فاصلہ 2 گھنٹے 7 منٹ 5 سیکنڈ میں مکمل کیا۔44 ویں سالانہ میراتھون کا آغاز بلیک ہیتھ کے گرینچ پارک سے ہوا۔ میراتھون کی وجہ سے مختلف سڑکیں بند کرکے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس کا انتظام کیا گیا۔میراتھون کے شرکا لندن کے مشہور ٹاور برج اور پارلیمنٹ کے سامنے سے گزرکر دی مال پہنچے۔ لندن میراتھون کا آغاز 1981 میں ہوا تھاجس میں 6 ہزارسے زیادہ ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔لندن میراتھون کھیلوں کےعلاوہ سال کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ بھی ہے۔ 2019 تک مراتھون سے مجموعی طور پر 1 ارب پاؤنڈ سے زائد کی رقم جمع کی گئی تھی۔ گزشتہ سال میراتھون کے ذریعے 63 ملین پاؤنڈز جمع ہوئے تھے۔برطانوی میڈیا نے بتایا کہ میراتھون روٹ کے اطراف موجود افراد تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ بعض کھلاڑیوں نے دلچسپ لباس پہن کر اور روپ دھار کر بھی مراتھون میں شرکت کی۔گزشتہ برس میراتھون جیتنےوالے کیلون کپٹم کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا، کیلون فروری میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں