Select Language
شوبز

کوہلی کی جانب سے تصویر لائیک کرنے پر جرمن ولاگر کا ردعمل آگیا

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی انسٹاگرام لائیک پر مداحوں کا ردعمل سامنے آنے کے بعد جرمن انفلوئنسر لزلیز کا بیان سامنے آگیا۔ بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر انسٹاگرام پر تصویر لائیک کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔دراصل، کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق کوہلی نے مختصر وقت کے لیے انفلوئنسر کی پوسٹ کو لائیک کیا، جسے بعد میں فوراً ہٹا دیا گیا۔اگرچہ یہ لائیک زیادہ دیر برقرار نہیں رہی، لیکن اس کے اسکرین شاٹس آن لائن وائرل ہو گئے، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں اور میمز بننے لگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button