Select Language
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے امن کی نوید سنادی

واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات تیزی سے کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے، میں اسے تقریباً ختم سمجھتا ہوں۔” ان کے اس بیان کا ایک کلپ میڈیا پر نشر کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، تاہم ان کے بقول ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا، “میرا خیال ہے کہ وہ بہت بری طرح معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔”اپنے بیان میں امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف جنگ نہ کرتا تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ممکنہ جنگ بندی یا معاہدے کی امید کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button