شوبز

گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کانسرٹ منسوخ

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا کیونکہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور راگ کو متاثر کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button