0

اسرائیل نے رفح میں فضائی حملے شروع کردیے، 6 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل نے حملہ کردیا، حالیہ فضائی حملوں میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اُس نے رفح میں حماس کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی رفح میں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کوئی بھی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں