Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، نیاگرا فال سے ڈی پورٹ

اداکارہ میرا کو کینیڈین حکام نے ملک میں داخلے سے روکتے ہوئے نیاگرا فال باڈر سے ڈی پورٹ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ایک شو میں شرکت کےلیے امریکا سے کینیڈا جارہی تھیں۔ اداکارہ کو گھنٹوں نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکے رکھا گیا اور پھر ان کے ڈی پورٹیشن کے آرڈر پر نکال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ارتضیٰ ارباب عرف میرا کو انٹرویو کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم ’سائیکو‘کی پروموشن کےلیے کیلیگری میں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا۔ دورے کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے کا اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کینیڈا میں انٹری بین کردی گئی تھی۔ تاہم میرا اس معاملے پر کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل داخل کرسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button