Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ون ڈے ورلڈکپ 2027: پاک بھارت میچ کا جادو سرچڑھ کربولنے لگا

کرکٹ ورلڈکپ2027 میں پاک بھارت میچ کا جادو سرچڑھ کربولنے لگا جس کے لیے سب سے زیادہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی مانگ نے ابتدائی مرحلے ہی میں تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف تین روز سے بھی کم عرصے میں ٹکٹ بیلٹ کے لیے درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے مختلف میچز کے لیے 11 لاکھ سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ٹکٹس کے حصول کے لیے سب سے زیادہ جوش وخروش پاکستان اور بھارت میں انتہائی متوقع مقابلے کے حوالے سے دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس میچ کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کے لیے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے کے لیے 86 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 نومبر کو شیڈول پری سیڈڈ سپر 7 میچ بھی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کررہا ہے جس کے لیے تقریبا 78 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔دوسری جانب 21 نومبر کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فائنل کی مقبولیت بھی نمایاں ہے جس کے لیے تقریباً 69 ہزار ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ بیلٹ کھلنے کے صرف 48 گھنٹوں سے زائد وقت میں 10 لاکھ درخواستیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کرکٹ ورلڈکپ کی مقبولیت اور عالمی کشش کس قدر بڑھ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button