Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر 352 رنز کا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں شائی ہوپ نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 162 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی اب تک کی کامیاب ترین چیس بھی ہے۔ ویسٹ انڈیز 2023 کے بعد بھارت کیخلاف کوئی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ کے ایل راہول نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 92 اور رتوراج گائیکواڑ نے 57 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹنگ لائن نے مضبوط بنیاد فراہم کی خاص طور پر آخری اوورز میں تیز رفتار رنز نے ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں مدد دی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پراعتماد آغاز کیا اور شائی ہوپ نے پوری اننگز میں کریز پر ڈٹے رہ کر ٹیم کو سنبھالے رکھا۔ انہیں دیگر بیٹرز کی بھی اچھی سپورٹ حاصل رہی جس کے باعث رن ریٹ قابو میں رہا اور ٹیم نے دباؤ میں آئے بغیر ہدف حاصل کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button