Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

جھانوی کپور کے ساتھ جعلی نازیبا ویڈیوز، جونیئر این ٹی آر کا سخت ردعمل

تیلگو فلموں کے معروف اداکار جونیئر این ٹی آر نے جھانوی کپور کے ساتھ ان کے مقبول گانے ’چٹامالے‘ کی جعلی ویڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔اداکار کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت سامنے آیا جب گزشتہ چند روز سے ایکس پر ’چٹامالے‘ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اور تبدیل شدہ ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ یہ گانا 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیورا: پارٹ 1‘ کا حصہ ہے، جس میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔اپنے بیان میں جونیئر این ٹی آر نے ویڈیو بنانے اور پھیلانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گھٹیا ذہنیت، بے شرمی اور بیمار سوچ کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں خواتین کو ماں اور بہن کا درجہ دیا جاتا ہے، وہاں مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کو کسی عورت کی اس طرح توہین اور تضحیک کے لیے استعمال کرنا انتہائی شرمناک ہے۔اداکار نے واضح الفاظ میں کہا کہ جعلی ویڈیو تیار کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے اور ان سب کے خلاف ہر ممکن سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی ویڈیوز نہ دیکھیں اور نہ انہیں آگے شیئر کریں، کیونکہ آج اگر کسی اور خاتون کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل یہی صورتحال کسی کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی کے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button