شوبز
اجے دیوگن کی فلم ’دریشیم 3‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر کروڑوں روپے کمالیے

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’دریشیم 3‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر زبردست آغاز کرتے ہوئے 113 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا کاروبار کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے نہ صرف شاندار اوپننگ دی بلکہ اجے دیوگن کے کیریئر کی سب سے بڑی ابتدائی کمائی کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس کامیابی نے ’دریشیم‘ فرنچائز کی مقبولیت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ’دریشیم‘ سیریز کی پہلی فلم 2015 میں جبکہ دوسری 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم تیسری فلم نے پہلے ہی دن کاروبار کے لحاظ سے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ماہرین کے مطابق فلم کے پہلے ویک اینڈ پر کمائی میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے اس کی کامیابی کا سلسلہ مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔



