Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

عمران ہاشمی کے لگژری گیراج میں کروڑوں روپے کی نئی مرسڈیز شامل

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں کے اپنے کلیکشن میں ایک اور شاندار اضافہ کرلیا ہے۔ اداکار نے نئی مرسڈیز بینز جی 63 خرید لی، جس کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔47 سالہ اداکار کی نئی گاڑی نہ صرف جدید اور پرتعیش ایس یو وی ہے بلکہ ان کے پہلے سے موجود قیمتی کار کلیکشن میں بھی ایک نمایاں اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔ نئی مرسڈیز کی عمران ہاشمی کے گھر کے باہر موجودگی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔اداکار کی جانب سے یہ مہنگی خریداری ایسے وقت کی گئی ہے جب ان کی فلم ’آوارہ پن 2‘ نے 100 کروڑ روپے کے کلب میں جگہ بنائی ہے۔ یوں نئی گاڑی کی آمد کو ان کے تقریباً دو دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں کامیابیوں کے جشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button