Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

برائیڈن کارس کیخلاف ضابطہ اخلاق کی فرد جرم عائد

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر نائٹ کلب کے ایک واقعے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی فرد جرم عائد ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق برائیڈن کارس کیخلاف یہ کارروائی انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کی گئی۔واقعہ 23 اگست کو ڈربی میں پیش آیا جہاں کارس نے ڈرہم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن کے دوران رات گزاری۔پولیس نے انہیں ہتھکڑیاں لگائی تھیں اور بعد میں مبینہ طور پر نشے میں بدتمیزی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تاہم وہاں سے جانے پر رضامندی کے بعد انہیں حراست سے آزاد کردیا گیا۔ڈربی شائر پولیس نے واقعے سے متعلق مبینہ حملے کی بھی تحقیقات کی تھیں لیکن ستمبر میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کرکٹ ریگولیٹر کے مطابق کارس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پروفیشنل کنڈکٹ ریگولیشن کی شق 3.2 کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔واقعے کے بعد انہیں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ سے واپس بلا لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔ دیسیملبوسات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button