Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

لوہانڈرے پریٹوریئس نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز لوہانڈرے پریٹوریئس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز بنا ڈالے۔وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز مکمل کرنے سے محض 12 رنز دور رہے۔ 20 سالہ اوپنر نے اپنی اننگز میں 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔انہوں نے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ اگلی صرف 16 گیندوں میں سنچری تک پہنچ گئے۔ پریٹوریئس نے 58 گیندوں پر 150 رنز مکمل کیے۔اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے کرس گیل کا 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے بنایا گیا 175 ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button