Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

فلائی دبئی واقعے میں ایران کا تعلق نکلا تو بہت سخت حملہ کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحقیقات میں فلائی دبئی کی اسرائیل جانے والی پرواز پر پیش آنے والے واقعے کا تعلق ایران سے ثابت ہوا تو تہران کے خلاف امریکا کی جانب سے انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اس واقعے کا ذمہ دار نکلا تو اسے ’’بہت سخت مارا جائے گا‘‘۔ یہ بیان ایک روز قبل فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں پیش آنے والے ڈرامائی واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔پرواز کے دوران کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں طیارہ تیزی سے بلندی کھونے لگا۔ مسافروں اور عملے کی فوری کارروائی کے باعث طیارے کو قابو میں لایا گیا اور اسے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ آیا واشنگٹن کو اس واقعے میں ایران کے ممکنہ ملوث ہونے کے بارے میں کوئی معلومات ملی ہیں تو ٹرمپ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ان کے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر ایران کے تعلق کا امکان موجود ہے۔ تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی تفصیلی ثبوت پیش نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button