Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

رونالڈو پرتگال کے کیمپ سے اچانک کیوں گئے؟ دوست نے انکشاف کردیا

کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال کے تربیتی کیمپ سے اچانک روانہ ہونے کے معاملے پر نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ہسپانوی صحافی اور رونالڈو کے قریبی دوست ایڈو اگوئیر کے مطابق معاملہ صرف ناروے کے خلاف میچ میں اسٹار فٹبالر کو بینچ پر بٹھانے تک محدود نہیں تھا۔اگوئیر کا کہنا ہے کہ رونالڈو تقریباً 30 منٹ وارم اپ کرنے کے باوجود میدان میں نہیں اتر سکے جس پر وہ ناراض ہوئے۔بعد ازاں ان کی پرتگال کے کوچ جارج جیزس اور فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا سے نجی ملاقات ہوئی۔دعویٰ کیا گیا کہ ملاقات میں کوچ نے رونالڈو سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ پریس کانفرنس میں اپنی غلطی تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تاہم پریس کانفرنس میں جیزس نے ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا بلکہ واضح کیا کہ ٹیم کے انتخاب اور فیصلے ان کا اختیار ہیں۔اگوئیر کے مطابق نجی ملاقات اور عوامی بیان میں فرق نے رونالڈو کو شدید مایوس کیا جس کے بعد انہوں نے کیمپ چھوڑ دیا۔رونالڈو نے بعد میں بھی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پرتگالی شائقین کو اصل وجہ بتائیں گے۔تاہم نجی معذرت اور مبینہ وعدے سے متعلق اگوئیر کے دعوے کی کوچ یا فیڈریشن نے تصدیق نہیں کی۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اچانک پرتگال اسکواڈ چھوڑنے کے بعد چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button