کھیل
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بڑا دعویٰ کر دیا

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں بھارت کا ٹیلنٹ پول اتنا وسیع ہوچکا ہےکہ بیک وقت دو سے تین مضبوط ٹیمیں میدان میں اتاری جاسکتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کی کامیابی اور مضبوطی کی بڑی وجہ بہترین گھریلو ساخت اور فرنچائز ماحولیاتی نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط نظام اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث ٹیم کے پاس متبادل کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔سوریا کمار یادیو کے مطابق اس وقت بھارت کی کرکٹ اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک نہیں بلکہ دو یا تین ایسی ٹیمیں بنائی جاسکتی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر یکساں مقابلہ کرسکیں۔



