آئرلینڈ کے کپتان کا اسرائیلی ہم منصب سے مصافحے سے انکار

یوئیفا نیشنز لیگ میں آئرلینڈ کے کپتان کی اسرائیلی ہم منصب سے مصافحے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ہنگری کے شہر ڈیبرسن میں آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ سے قبل آئرلینڈ کے کپتان دارا اوشی نے اسرائیلی کپتان مانور سولومون سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔دارا اوشی نے میچ آفیشلز سے ہاتھ ملایا تاہم سولومون کے قریب پہنچنے پر ہاتھ پیچھے رکھتے ہوئے بغیر نظریں ملائے آگے بڑھ گئے۔اس موقع پر آئرلینڈ کے کھلاڑیوں نے اسرائیل کے قومی ترانے کے دوران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سر جھکائے رکھا۔یہ اقدامات غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیل کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کے تناظر میں سامنے آئے۔آئرلینڈ کے گول کیپر گیون بازونو نے بھی معصوم جانوں کے ضیاع پر اپنے ذاتی مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے میچ کے لیے دستیابی ظاہر نہیں کی۔میدان میں آئرلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو سربیا میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی تاہم یہ میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔



