’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا پانچواں سیزن، اجے دیوگن پہلے مہمان ہوں گے

بھارتی کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر نیٹ فلکس پر اپنے مقبول شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کررہے ہیں۔ شو کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنی فلم ’درشیم: دی کنکلوژن‘ کی کاسٹ کے ساتھ شریک ہوں گے۔سیزن 5 کی پہلی قسط 26 ستمبر کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی، جبکہ نئی اقساط ہر ہفتے کو پیش کی جائیں گی۔ شو تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد واپس آرہا ہے اور اس بار بھی کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو موجود ہوں گے۔ افتتاحی قسط میں اجے دیوگن کے ساتھ شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو، جے دیپ اہلاوت اور ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک بھی شرکت کریں گے۔ فنکار اپنی آنے والی تھرلر فلم پر گفتگو کے ساتھ کپل اور ان کی کامیڈی ٹیم کے ساتھ مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔



