ایشین گیمز: افغانستان نے جاپان، ملیشیا نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں افغانستان نے جاپان اور ملیشیا نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔نشین میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کا آغاز افغانستان اور جاپان کے درمیان میچ سے ہوا۔جاپان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ محمد اکرم 34 اور کپتان درویش رسولی 29 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد اسحاق 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں جاپانی ٹیم 19.3 اوورز میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس سے افغانستان کو 48 رنز سے کامیابی حاصل ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے عرب گل 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولر رہے۔دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز بنائے۔ملیشیا کی جانب سے پوندیپ سنگھ اور محمد عامر 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ملیشین ٹیم نے 82 رنز کا ہدف 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد سیاہدت 36 اور ویرندیپ سنگھ 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔



