کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر فخر زمان فلاحی کاموں کیلیے میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر فخر زمان بھی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے میدان میں آگئے۔فٹنس مسائل کے سبب دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بننے والے جارح مزاج اوپنر فخرزمان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنے آبائی ضلع مردان میں نادار اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔فوجی کی عرفیت رکھنے والے 35 سالہ فخر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے موقع پر غریب اور نادار افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button