Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سمے رائنا اور میدھا شنکر کی شادی کی افواہیں، کامیڈین نے پلان ’ملتوی‘ کر دیا؟

بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور فلم ’ 12 فیل‘ کی اداکارہ میدھا شنکر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، تاہم اب دونوں کی دسمبر میں شادی کی خبریں بھی سامنے آگئی ہیں۔یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک ریڈٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سمے اور میدھا رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، جس پر کامیڈین نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔سمے رائنا نے شادی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دسمبر میں تو میرا انڈیا ٹور ہے، سوری میدھا، شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔‘ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لتا منگیشکر کا گانا ’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ بھی لگایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button