Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، امریکا

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے مائیک والٹز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر پُرعزم ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، جبکہ واشنگٹن اس مقصد کے لیے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھے گا۔مائیک والٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، تاہم اس کے لیے تہران کو سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں واپس آنا ہوگا۔نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والٹز نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو کئی دہائیوں سے جاری تنازع کا تسلسل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری چھتری حاصل کرکے آبنائے ہرمز سمیت دنیا کو دباؤ میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایران نے مسلسل جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تردید کی ہے اور اپنے جوہری پروگرام کو پُرامن مقاصد کے لیے قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button