بین الاقوامی
تھائی لینڈ میں ویزا فری قیام کی مدت 60 دن سے 30 دن کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے غیر قانونی کاروباروں اور غیر ملکیوں کی طرف سے نامزد جائیدادوں کی خریداری کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی شہریوں سے متعلق جرائم اور خلاف ورزیاں سامنے آنے پر حکومت نے ویزا فری قیام کی مدت کو 60دن سے نصف کرکے 30 دن کردیا ہے۔چینل نیوز ایشیا اور دیگر رپورٹس کے مطابق، تھائی وزیر اعظم انوتین چرنویراکول نے حال ہی میں متعلقہ سرکاری اداروں کے اجلاس کی صدارت کی اور سخت ردعمل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کی طرف سے غیر قانونی کارروائیاں قابل قبول حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔انوتین نے کہا،چونکہ ہم نے داخلے کی فراخدلی سے مراعات فراہم کی ہیں، اس لیے غیر ملکیوں کو بھی قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔ ہم ان لوگوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے جو تھائی لینڈ کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔



