کھیل

بھارت کیخلاف فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کا بڑا بیان!

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے کچھ دِلوں کو توڑنے پر برا نہیں لگے گا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران نیوزی لینڈ نے آئی سی سی کے پانچ وائٹ بال فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا لیکن جیتے کوئی نہیں۔جس پر کیوی کپتان نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرافی جیتنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن آپ اس ٹیم اور ماضی کی ٹیموں کو دیکھیں تو یہ ٹیم اپنے خیالات میں پختہ رہی ہے۔ یہ ٹیم میدان میں جاتی ہے اور ایک یونٹ کی طرح کھیلتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی کچھ مختلف نہیں ہے اور یہ اس لیے بھی مشکل ہوگا کہ کوئی بھی نیوزی لینڈ کو فیورٹ نہیں سمجھ رہا تھا۔ لیکن ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ٹیم کو معلوم ہے کہ وہ کرسکتی ہے۔واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button