Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے

ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے جب اسپورٹس پریڈکشن کمپنی نووگ کے لیے ان کی نئی اشتہاری مہم پر خواتین کھلاڑیوں نے اعتراض اٹھایا۔ اسی دوران سوشل میڈیا ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز میں 2 لاکھ سے زیادہ کمی بھی رپورٹ ہوئی ہے۔نووگ کی ’’جسٹ اسپورٹس‘‘ نامی مہم 9 ستمبر کو شروع ہوئی تھی، جس میں سڈنی سوینی کو تقریباً عریاں حالت میں باسکٹ بال، فٹبال اور ٹینس سمیت مختلف کھیلوں کے سامان سے جسم ڈھانپتے دکھایا گیا۔ ایک منظر میں وہ باسکٹ بال رنگ پر بیٹھی نظر آئیں، جبکہ اشتہار کے اختتام پر پول ٹیبل کے قریب ان کا جملہ بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا۔خواتین کھلاڑیوں نے مہم کو کھیلوں میں خواتین کی غیر ضروری جنسی نمائندگی قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ تیراک آریانے ٹِٹس نے سوال اٹھایا کہ کھیلوں سے متعلق مصنوعات فروخت کرنے کے لیے خواتین کے جسم کو اب بھی کیوں جنسی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ امریکی جمناسٹ گریسی کریمر نے اپنی کھیلوں کی ویڈیو کے ساتھ پیغام دیا کہ ’’یہ ہے کھیلوں میں ایک عورت کی حقیقی تصویر‘‘، جبکہ برطانوی ایتھلیٹ ایمی ہنٹ نے کھیلوں کی اصل حقیقت کو محنت، پسینے، خون اور آنسوؤں سے جوڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button