Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید

تنیشا مکھرجی نے شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی پوسٹ کے حق اور مخالفت میں بحث چھڑ گئی۔ایکس پر اپنے بیان میں تنیشا نے کہا کہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی خواتین دراصل دوسری خواتین کے خلاف ہیں، کیونکہ کسی کے شوہر کے ساتھ تعلق قائم کرنا اس کی بیوی کی بے عزتی کے مترادف ہے۔اداکارہ نے اس معاملے میں مردوں کو بھی برابر کا ذمے دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مردوں کا کردار بھی درست نہیں، جبکہ شادی شدہ مردوں کے پیچھے جانے والی خواتین ’’بدطینت‘‘ ہیں اور انہیں بچوں کے لیے مشعلِ راہ نہیں ہونا چاہیے۔تنیشا کے بیان کے بعد صارفین نے بھی کھل کر اپنی آرا پیش کیں۔ ایک صارف نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ غیر شادی شدہ خواتین نے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا ہوتا، جبکہ شادی شدہ مرد ازدواجی وفاداری کے پابند ہوتے ہیں، اس لیے شکایت کا آغاز ان مردوں سے ہونا چاہیے جو شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسرے تعلقات قائم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button