کھیل

ٹی20ورلڈکپ: اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے

ٹی 20ورلڈکپ 2026 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، فائنل میچ اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔آئی سی سی نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اختتامی تقریب فائنل میچ سے قبل منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔اس سے قبل 2000 میں کھیلے گئے آئی سی سی ناک آؤٹ اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔حال ہی میں دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button