Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی

زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔کرکٹ زمبابوے کے مطابق مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سکندر رضا آسٹریلیا کے خلاف زمبابوے کی قیادت کریں گے۔زمبابوے کا اسکواڈ: سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے۔زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل ہرارے میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر اور تیسرا 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button