0

اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلیے سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد میں وزیر ماحولیات انجینئرعبد الرحمان عبد المحسن الفضلی بھی شامل ہیں۔سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کر کے روڈ میپ طے کرے گا۔سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد ہوا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے مابین سرمایہ کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائیننگ منصوبے ،خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں ، ریکوڈیک کے ایک ارب ڈالر کے شیئر ز خریدنے ، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع ، اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں