Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’ہیری پوٹر‘ کے مداحوں کیلئے بڑا سرپرائز، نئی سیریز کے اہم کرداروں کی پہلی جھلک سامنے آگئی

مشہور زمانہ ’ہیری پوٹر‘ کی دنیا ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہے اور ایچ بی او نے اپنی نئی سیریز کے پہلے سیزن کی تازہ تصاویر جاری کر دی ہیں جن میں کئی اہم کرداروں کے نئے روپ سامنے آئے ہیں۔’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون‘ کو فرانسسکا گارڈینر نے تحریر کیا ہے جبکہ مارک مائیلوڈ متعدد اقساط کی ہدایت کاری کریں گے اور یہ سیریز کرسمس 2026 پر ایچ بی او اور ایچ بی او میکس پر پیش کی جائے گی۔جاری کردہ تصاویر میں معروف اداکار جان لتھگو کو ہاگ وارٹس کے ہیڈ ماسٹر البس ڈمبلڈور کے کردار میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پاپا ایسیڈو پروفیسر سیورس اسنیپ اور جینیٹ میک ٹیر منروا میک گوناگل کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔تصاویر میں ہاگ وارٹس کی مشہور سورٹنگ تقریب کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جبکہ گریٹ ہال طلبہ سے بھرا ہوا اور نئے ڈیزائن کیے گئے ہاؤس بینرز سے سجا نظر آرہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button