بین الاقوامی
Trending
روس نیٹو پر حملہ نہیں کرے گا: سی آئی اے چیف کے روسی دورے کے بعد ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس نیٹو پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ کیا روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ نیٹو پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں. میری اس کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ وہ نیٹو کے کسی علاقے پر حملہ نہیں کرے گا۔ان اطلاعات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ سی آئی اے چیف ریٹکلف نے اپنے روس کے دورے کے دوران ماسکو کو خبردار کیا یہ نہیں، ٹرمپ نے اس سوال پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کردیا.سی آئی اے کے ڈائریکٹر ماسکو کا غیر اعلانیہ اور کئی گھنٹے پر مشتمل دورہ کیا۔وال اسٹریٹ جرنل اور پولیٹیکو نے رپورٹ کیا کہ ڈائریکٹر نے بالٹک ریاستوں کو نشانہ بنانے کے خلاف روس کو خاص طور پر خبردار کیا۔تاہم ایک انٹرویو میں، ٹرمپ نے کہا کہ ریٹکلف نے ایسی کوئی وارننگ نہیں دی تھی۔



