Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

عامر خان نے نوجوان نظر آنے کیلئے وزن کم کرنا شروع کردیا

بھارت: بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اپنی کامیاب فلم لگان کے برسوں بعد ایک بار پھر اسپورٹس فلم بنا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر کے ساتھ اسپورٹس فلم للکار کی تیاری کررہے ہیں اور اس فلم کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی کہانی 1952 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز پر مبنی ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عامر خان اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شکل (look) پر کام شروع کر چکے ہیں جبکہ بڑے پردے پر 25 سالہ نوجوان کا کردار نبھانے کے لیے اداکار وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔واضح رہے عامر خان اس سے قبل بھی اپنی فلموں کے مختلف کردار کیلئے اپنے وزن میں کمی اور اضافہ کرچکے ہیں جبکہ ان کی عمر اس وقت 61 سال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button