بین الاقوامی

فحش ڈیپ فیک تصاویر؛ ایلون مسک کے بچے کی والدہ کا گروک کیخلاف مقدمہ

ایلون مسک کے ایک بچے کی والدہ ایشلی سینٹ کلیئر نے ان ہی کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک کے ذریعے ان کی رضامندی کے بغیر فحش ڈیپ فیک تصاویر تیار کی گئیں۔ایشلی سینٹ کلیئر نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان ڈیپ فیک تصاویر کے باعث انھیں شدید ذہنی اذیت، ہتکِ عزت اور نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل راب بونٹا نے بھی ایلون مسک کی کمپنی کو سیز اینڈ ڈِسسٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گروک کے ذریعے غیر رضامندی پر مبنی جنسی نوعیت کی تصاویر کی تیاری اور ترسیل فوری طور پر روکی جائے۔یاد رہے کہ ایشلی سینٹ کلیئر ایک مصنفہ اور سیاسی مبصر بھی ہیں اور ایلون مسک کے 16 ماہ کے بیٹے رومولس کی والدہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ یہ جعلی تصاویر گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر گردش کرنے لگیں جہاں گروک چیٹ بوٹ دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button