کھیل

بھارت کو کھیلوں کے میدان میں پھر ہزیمت کا سامنا، پرندے کی بِیٹ گرنے سے کھیل روکنا پڑگیا

سب اچھا ہے کا دعویٰ کرنے والے بھارت کو کھیلوں کے میدان میں پھر ہزیمت کا سامنا کرنا جب پرندے کی بِیٹ گرنے سے کھل روکنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس 2036 کی میزبانی کے خواہشمند بھارت کو انڈین اوپن بیڈمنٹن میں ناقص انتظامات پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین اوپن بیڈمنٹن کے میچ کے دوران پرندے کی بیٹ گرنے کے باعث رک گیا۔اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کو دو مرتبہ پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب روکا گیا۔دو روز قبل ڈنمارک کی خاتون کھلاڑی نے بھی ایونٹ کے دوران گندگی، ناقص انتظامات اور غیر صحتمند ماحول کی نشاندہی کی تھی۔اس کے علاوہ گزشتہ روز ایونٹ کے اسٹیڈیم میں بندر کی موجودگی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں تھی۔واضح رہے کہ ڈنمارک کے معروف کھلاڑی آندریس اینٹونسن نے بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button