فرانسیسی ڈیئر ڈیول نے 16 مقامات پر بنجی جمپنگ کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

فرانس کے ایک ڈیئر ڈیول نے بنجی جمپنگ میں ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ انہوں نے آٹھ سالوں میں 16 مختلف کمرشل بنجی جمپنگ مقامات پر چھلانگ لگائی اور اپنا دوسرا ریکارڈ قائم کیا۔فرانسوا-ماری ڈبون نے اپنا پہلا ریکارڈ اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈ فلنگ بنجی میں حاصل کیا تھا، جہاں انہوں نے 24 گھنٹوں میں 765 مرتبہ بنجی جمپ کی تھی۔اب فرانسوا-ماری ڈبون نے سب سے زیادہ کمرشل بنجی جمپنگ سائٹس (16 مقامات) پر چھلانگیں لگا کر دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
وہ 16 مقامات درج ذیل ہیں:
آسٹریا کا روپرٹ ہرنر بنجی جمپنگ
کینیڈا کے گریٹ کینیڈیئن بنجی اور وِسٹر بنجی
ڈنمارک کا بنجی جمپ کوپن ہیگن
فن لینڈ کا اسکائی بریکرز
میکسیکو کے بنجی ٹیکیس، آئی بی او ایڈونچرز اور وائلڈ کینیون
نیپال کا دی لاسٹ ریزورٹ
ناروے کا ٹیلی مارک آپلیوئلسر
جنوبی افریقہ کا بلوک رانس بنجی
سویڈن کا بنجی ایس ٹی ایچ ایل ایم
سوئٹزرلینڈ کا 007 بنجی ورزااسکا
برطانیہ کا ہائی لینڈ فلنگ بنجی اور یو کے بنجی کلب
زمبیا کا شیئر واٹر بنجی



