Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’مرزا پور: دی مووی‘ کا ٹریلر جاری: کالین بھیا، منا اور گڈو پھر آمنے سامنے

’مرزا پور: دی مووی‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں کالین بھیا، منا بھیا اور گڈو پنڈت ایک بار پھر مرزا پور کی بادشاہت کے لیے آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔فلم کی کہانی اسی دنیا کو آگے بڑھاتی ہے جسے مقبول ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے متعارف کرایا تھا، تاہم اس بار شائقین کو بڑے پردے پر زیادہ بڑے پیمانے کی کارروائی، طاقت کی جنگ اور خطرناک مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ٹریلر میں پنکج ترپاٹھی کالین بھیا کے کردار میں مرزا پور کی گدی پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں، جبکہ منا بھیا ایک بار پھر طاقت اور تخت کے وارث کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، علی فضل کا گڈو پنڈت مرزا پور کے تخت کے لیے سب سے بڑا خطرہ دکھائی دیتا ہے۔ٹریلر میں پرانے کرداروں کے درمیان دشمنی کے ساتھ ساتھ نئی صف بندیوں، سازشوں، تشدد اور دھوکے کی جھلکیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button