دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی

دبئی:متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس تاریخی لمحے کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیّم نے کہا کہ کانفرنس کے 13ویں ایڈیشن میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے گئے، جن میں سب سے نمایاں یہ عظیم الشان چاندی کی اینٹ تھی، جو 1.3 میٹر لمبی ہے اور منفرد کاریگری کی مثال ہے۔حکام کے مطابق اینگوٹ کا وزن نہ صرف متحدہ عرب امارات کی تاسیس کے سال کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ یہ ملک کی اختراع، کاریگری اور عالمی سطح پر بڑھتے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button