بین الاقوامی
Trending

غزہ میں انسانی بحران سنگین، اسرائیلی حملوں سے امداد مکمل مفلوج ہوگئی، اقوام متحدہ کی ہنگامی وارننگ

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال بدترین انسانی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق غزہ کے زیادہ تر اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو چکے ہیں، جبکہ صرف 18 اسپتال جزوی طور پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 16 ہزار 500 سے زائد مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر غزہ سے باہر منتقل کر کے علاج کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی میں جاری لڑائی نہ صرف بڑے جانی نقصان کا باعث بن رہی ہے بلکہ انسانی امداد کی ترسیل کو بار بار روک رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی حکام کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کی 8 منصوبہ بند نقل و حرکت میں سے صرف ایک کی اجازت دی گئی، جبکہ باقی سات کو روک دیا گیا یا منسوخ کر دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ غزہ میں پہنچنے والا ہر امدادی ٹرک اہم فرق پیدا کرتا ہے، اور جیسے ہی پابندیاں نرم ہوں گی، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار امدادی کاموں میں بڑا اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے غیر مشروط انسانی رسائی دینے کی فوری اپیل بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button