بین الاقوامی
Trending

امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمےکی بنیاد بن سکتی ہیں: پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یوکرین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو روس جنگ جاری رکھے گا۔ پیوٹن نے بتایاکہ اب تک ہونے والی بات چیت کسی معاہدے کے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے بارے میں تھی۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکی نمائندوں کی ملاقات رواں ہفتے جنیوا میں ہوگی اور اس ملاقات میں امن معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button