Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹیاں، منگنی کی افواہیں پھر زور پکڑ گئیں

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈلی کوپر اور سپر ماڈل جیجی حدید ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ پیرس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کی انگلیوں میں موجود ایک جیسی انگوٹھیوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ممکنہ منگنی کی افواہوں کو نئی جان دے دی۔51 سالہ بریڈلی کوپر اور 31 سالہ جیجی حدید ورزش کے بعد پیرس کے ایک ہوٹل کی جانب واپس جا رہے تھے۔ دونوں نے آرام دہ اسپورٹس لباس پہن رکھا تھا اور ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں تھیں، تاہم سب سے زیادہ توجہ انگوٹھیوں نے حاصل کی، جو بظاہر ایک جیسی دکھائی دے رہی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملاقات سے صرف دو روز قبل بریڈلی کوپر کو اکیلے جم جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا، اس وقت ان کی انگلی میں کوئی انگوٹھی موجود نہیں تھی، جس کے بعد تازہ تصاویر نے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کے تعلقات کی خبریں پہلی مرتبہ اکتوبر 2023ء میں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں جیجی حدید نے اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بریڈلی کوپر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کی باضابطہ جھلک دکھائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button