
اینڈی برنہم سابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے باقاعدہ مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈی برنہم بکنگھم پیلیس پہنچے جہاں انہوں نے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور عہدے کی پیشکش قبول کرنے کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا۔اینڈی برنہم کو لارڈ آف دی ٹریژری بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ برنہم سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ حکومت کے لیے زیادہ مستحکم اور زیادہ ذمہ دارانہ نقطہ نظر کا مظاہرہ کریں گے۔علاوہ ازیں نئے وزیر اعظم سے اس امر کی بھی امید کی جارہی ہے کہ وہ برسوں کے سیاسی انتشار اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے بعد برطانیہ کو ’ریفنڈ‘ کرنے کا عہد کریں گے۔اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے محنت کش لوگوں کے روزمرہ کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی اعتماد کو بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔ ملکی سیاست میں اصلاحات کیلئے کام کریں گے اور اسے چند علاقوں تک محدود نہیں رکھیں گے۔



